روس یوکرین تنازع لڑائی کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی

کیف ٗماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی )روس کے حملے کے بعد یوکرین میں تیسرے روز بھی لڑائی جاری ہے اور اب لڑائی دارالحکومت کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی ہے۔یوکرین کی ملٹری کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے بحر اسود سےکلیبر کروز میزائل داغے جبکہ یوکرین کے صدارتی دفترکے مشیر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یوکرین کے شہروں خیر سون، میکولیف اور

اڈیسا کے قریب لڑائی جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے وسطی علاقے میں شیلنگ جاری ہے جبکہ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑائی اب دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی دارالحکومت کیف کی سڑکوں تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے دارالحکومت کیف میں زولینی ائیرپورٹ اور سیوستوپول اسکوائر کےقریب رہائشی عمارت کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ د

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close