وزیراعظم عمران خان نے تو رابطہ نہ کیا لیکن شہباز شریف نے جہانگیر ترین کو کیا تحفہ بھجوا دیا؟ سیاسی میدان میں ہلچل

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے تو رابطہ نہ کیا لیکن شہباز شریف نے جہانگیر ترین کو کیا تحفہ بھجوا دیا؟ سیاسی میدان میں ہلچل۔۔۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو گلدستہ بھجوایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گزشتہ چند روز سے علیل ہے۔ شہباز شریف نے جہانگیر ترین کی تیمارداری کے لیے انکو گلدستہ بجھوایا ہے۔

جہانگیر ترین کے نام اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ آپکو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے گلدستہ جہانگیر ترین کو انکے گھر پر بھجوایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close