بلے باز فخر زمان نے نئی تاریخ رقم کر دی، کون سے شعبے میں ریکارڈ بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے؟

لاہور (آئی این پی)لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی۔فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔بائین ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹر نے اس سیزن (پی ایس ایل 7) میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ ا ہے، بابر اعظم نے گزشتہ سیزن میں 554 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پچاس یا زائد رنز بنانے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔

آج کے میچ میں ملتان کے خلاف نصف سینچری اس ایڈیشن میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس اسکور ہے۔ان سے قبل گزشتہ سال بابر اعظم نے گیارہ اننگز میں سات مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بناچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close