تین سال پہلے بہت پریشان اور بے سکون تھی، پھر نماز پڑھنا شروع کی اور آج تک کوئی نماز نہیں چھوڑی، اداکارہ نوشین شاہ نے آپ بیتی سنا دی

لاہور (پی این آئی)تین سال پہلے بہت پریشان اور بے سکون تھی، پھر نماز پڑھنا شروع کی اور آج تک کوئی نماز نہیں چھوڑی، اداکارہ نوشین شاہ نے آپ بیتی سنا دی۔۔ پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہےکہ انہوں نے گزشتہ تین سال سے کوئی نماز نہیں چھوڑی ۔نجی ٹی وی نیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ تین سال پہلے بہت پریشان اور بے سکون تھیں، کئی بار رات کو سو نہیں پاتی تھیں۔

انہوں نے اللہ سے رو رو کر دعائیں مانگیں کہ ایک بار جائے نماز تک لے جائے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں تین سال ہوگئے ہیں، انہوں نے آج تک کوئی نماز نہیں چھوڑی، ان کی نماز قضا ضرور ہوجاتی ہے لیکن وہ ادا ضرور کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close