پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا، قبضے سے کیا برآمد ہوا؟

پشاور(آ ئی این پی)تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے اندرون شہرکے محلہ ہدایت شاہ میں قمار بازی کی محفل الٹتے ہوئے بارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار تمام ملزمان کا تعلق شہرکے مختلف علاقوں سے ہے جو ڈیرہ ملک اعجاز میں قمار بازی میں مصروف تھے، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملوث تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے

جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاورں روپے نقد اور منشیات بھی برآمد کر لی گئیں ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت ارشد خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ محلہ ہدایت شاہ میں واقع ملک اعجاز کے ڈیرے پر کچھ افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف بارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں عدنان، کامران، سیدان، ملک اعجاز، مجید، طاہر، عمر، بوستان، معتبر، رشید، گل خان اور بہار علی شامل ہیں، گرفتار تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد، اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے، تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close