ایک تصویر میں10ویرات کوہلی لیکن اصلی ویرات کوہلی کون ہیں؟ خود ہی چیلنج کر دیا

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے، جن کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں،کروڑوں مداح موجود ہیں۔ویرات کوہلی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کوہلی کے ہم شکل 9 افراد موجود ہیں جب کہ دسویں فرد وہ خود ہیں۔کوہلی نے مداحوں سے کہا ہےکہ وہ شناخت کریں کہ اِن میں سے وہ ‘یعنی خود ویرات کوہلی’ کون سے ہیں۔

تصویرکو بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین پسند کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے کر رہے ہیں، زیادہ تر افراد نے درمیان میں موجود سنجیدہ بیٹھے ہوئے شخص کو ویرات کوہلی کے طور پر شناخت کیا ہے جب کہ بعض افراد کے مطابق تصویر میں تمام افراد ہی ان کے ہم شکل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ایک موبائل کے اشتہار کی تیاری کے موقع پر لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close