عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی کا انتقال ہو گیا

لاہور (پی این آئی )عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی کا انتقال ہو گیا۔۔۔ اولمپکس میں ہاکی کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپیئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے، ان کی عمر 85 برس تھی اوروہ 1960ء کے روم اولمپکس میں سونے کا پہلا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔

عبدالوحید خان 1962ء میں ہوئے جکارتہ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔ وہ پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر و کوچ بھی رہے۔ان کے بیٹے فیصل وحید کے مطابق والد کی اچانک طبیعت بگڑی، ہم ہسپتال لے کر گئے لیکن ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close