میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی، پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا

حمید آباد (آئی این پی) جمعیت علما اسلام نظریاتی جعفرآباد کے ضلعی امیر محمد بخش مینگل نے کہا کہ جعفر آباد کے صدر مقام شہر ڈیرہ اللہ یار گزشتہ کئی ماہ سے میونسپل کارپوریشن کے عدم توجہی کے باعث پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اتوار کو اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن عملہ صفائی ستھرائی کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر کرپشن کرنے میں مگن ہیں شہر کی حالت دن بدن ابتر صورت حال اختیار کر گیا مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جعفر آباد کے ہیڈکوارٹرشہر ڈیرہ اللہ یار کی گلیوں اور محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔میونسپل کارپوریشن عملہ خواب خرگوش کی نیند سوئی ہوئی ہے شہر کے نالیوں کا صفائی نہ ہونے کے باعث سیوریج کا پانی کہیں روڈوں پر ابل پڑے تو کہیں سیوریج کے پانی نے شہریوں کے گھروں کا رخ کرلیا۔ جگہ جگہ تفن بدبو کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ڈیرہ اللہ یار سٹی کے ہر گلی اور محلے میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں