سینکڑوں افراد نے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے بائیو میٹرک رجسٹریشن کروالی

کراچی(آئی این پی)وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے 27 فروری کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ لانگ مارچ میں شرکت کے خواہشمند افراد نے آج وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کی سربراہی میں سینکڑوں افراد نے اپنی بائیو میٹرک رجسٹریشن کروائی۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کے خواہشمند افراد کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کے لئے خصوصی ٹیم بلاول ہاوس کراچی سے آئی ہوئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی، منارٹی کے صدر اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صادق علی میمن نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کی عوام کا جوش و خروش دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کامیاب رہے گا کیونکہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی عوام تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث تنگ آ چکے ہیں اور اس سے نجات کے خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور لانگ مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں