حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ، نواز شریف سے ملنے کون لندن پہنچ گیا؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل آفئیرز بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے تین دفعہ کے وزیراعظم کا مسئلہ اقتدار نہیں اختیار ہے۔ کل بھی یہی منطق اور مسئلہ درپیش تھا آج بھی قائد مسلم لیگ ن اسی دوراہے پر کھڑے ہیں۔

اس حکومت کے پاس نہ شہباز سپیڈ ہے نہ اسحق ڈار صاحب جیسی مالیاتی قابلیت اور نہ ہی ڈسپلن۔ 18 فیصد مہنگائی عوام کی کمر توڑ رہی ہے ، ڈالر تیزی سے پرواز کرتا ہوااوپر جارہاہے۔ حکومت کی غفلت اور نااہلی ناقابل اصلاح ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور اسحق ڈار صاحب کیساتھ ملاقات یادگار رہی ، جمعہ کی نماز اکٹھے ادا کی۔ میاں نواز شریف بہت خوشگوار موڈ میں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close