برمنگھم، آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن چوہدری قاسم مجید کا لارڈ میئر چیمبر کا دورہ، لارڈ میئر کونسلر چوہدری محمد افضل سے ملاقات اور تبادلہ خیال

برمنگھم (پی این آئی) برمنگھم کے لارڈ میئر کونسلر چوہدری محمد افضل کی خصوصی دعوت پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن چوہدری قاسم مجید نے لارڈ میئر چیمبر کا دورہ کیا. اس موقع پر کیبنٹ ممبر کونسلر وسیم ظفر، برمنگھم کے ممتاز بزنس مین میاں مقبول احمد خان، چوھدری فضل احمد فیض، چوہدری جمشید، چوہدری خوشنود قادر، چوہدری ہارون رشید، سینئر صحافی چوہدری اسرار علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

لارڈ میئر آفس کے دورے کے موقع پر لارڈ میئر کونسلر چوہدری محمد افضل نے چوہدری قاسم مجید کو لارڈ میئر آفس کی تاریخی عمارت ہائی بری ہاوس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور انہیں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close