نواز شریف مقبول ترین لیڈر جبکہ عمران خان کا کونسا نمبر ہے؟ سینئر صحافی کامران خان کا بڑا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری گیلپ سروے کے مطابق نہ تین میں ہیں اور نہ ہی تیرہ میں ہیں۔گیلپ سروے کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کامران خان نے کہا ” میں گیلپ سروے نتائج سے متفق ہوں ، نواز شریف پنجاب، کے پی، سندھ میں بھی مقبول ترین سیاستداں ہیں۔

سروے زمینی سیاسی حقائق کا ترجمان ہے ، شدیدمہنگائی بے سر و پا طرز حکومت نے عمران خان کی عوامی مقبولیت ڈھیر کردی مگرآج بھی وہ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر ہیں، بلاول بیچارے نہ تین میں نہ تیرہ میں۔”خیال رہے کہ گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے نتائج کے مطابق جنوری 2022 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مقبولیت بڑھ کر 46 جب کہ عمران خان کی کم ہو کر 44 فیصد ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close