نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت دے کر غلطی کی، وزیراعظم عمران خان کا اعتراف، اپوزیشن کو سخت پیغام دیدیا

منڈی بہاو الدین ( پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے عوامی رابطہ مہم میں منڈی بہاو الدین میں جلسہ کیا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج تسلیم کرتا ہوں ، نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت دے کر غلطی کی ۔ منڈی بہاو الدین میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا جس میں وفاقی وزراء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی تھی تو میں سمجھتا تھا کہ آج جائے گا یا کل ،نوازشریف کبھی ایک تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہوتے ،ایک بھگوڑا میاں باہر ہے تو دوسرے چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے ،آج وہ لوگ اکٹھے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہتے تھے،آج چوروں کا ٹولہ اور ڈاکوؤں کا گلدستہ کہاں ہے ؟۔وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ، آپ لوگوں کا جو بھی منصوبہ ہے میں تیار بیٹھا ہوں ، آج خیبرپختونخوا اسمبلی بغیر ڈیزل چل رہی ہے ،فضل الرحمان ہر ماہ لوگوں کو جمع کرکے کہتے ہیں حکومت گرادیں گے۔

فضل الرحمان سب کو ڈرارہےہیں کہ اگر آئندہ انتخابات میں بھی گئے تو کیاہوگا،سلمان شہباز پیسے اکٹھے کرنےوالا ماہر تھا جو لندن بھاگ گیا ،بھگوڑے میاں کےدونوں بیٹے باہر بھیجے گئے ہیں ، منشی اسحاق ڈار کا کردار بھی چھپا نہیں ،مقصو د چپڑاسی کو باہر بھجوایا گیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جس طر ح پرویز مشرف سے این آر او لیا تھا ، یہ مجھ سے بھی توقع کررہے ہیں لیکن میں ان کو این آر او نہیں دوں گا،جب تک زندہ ہوں پیچھا کرتارہوں گا،ماضی میں کوئٹہ بینچ کو خریدا گیا ، آج ملک کی عدالتیں آزاد ہیں ،اب چیف جسٹس پر کوئی حملہ نہیں کرتا ،مریم صفدر کہتی ہیں میرے پاس ٹیپس ہیں ، کیا سیاست دان بھی ٹیپس رکھتے ہیں؟، ٹیپس رکھنے والا کام سیاستدان کا نہیں مافیا کاہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر شہبازشریف بےگناہ ہیں تو تاریخ پر تاریخ کیوں لیتے ہیں،شہبازشریف نے میرے خلاف کیس کیا تو میں نے خود کو صاد ق اور امین ثابت کیا، مریم بی بی اپنے کیس سے ڈر ر ہی ہیں اور عدالتوں کو ڈرا رہی ہیں ،شہبازشریف آ پ لوگوں کا جوبھی منصوبہ ہے میں تیا ر بیٹھا ہوں ۔ وزیر اعظم عمران خان نےاقرار کیا کہ مہنگائی ہے اس بات کو تسلیم کرتاہوں ، لیکن صحافی عوام کو بتادیں کہ یہ مہنگائی کیوں ہے؟، پوری دنیا میں پیٹرول،گیس ،کوئلہ اور دیگر اشیا مہنگی ہوگئی ہے، پیٹرول ہمیں باہر سے منگوانا پڑتاہے ، لوگوں کو بوجھ سے بچانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ، ہماری پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کنٹرول کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close