بل گیٹس اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی شہرت یافتہ بل گیٹس پہلی بار پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس اپنے دورے میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ کورونا وباء کے خلاف ویکسین کی تیاری اور اس وباء سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے بِل گیٹس نیشنل کمانڈ اینڈ آپرشنز سینٹر کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کو کورونا، پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس پاکستان کا ایک روزہ دورہ کر کے آج شام کو واپس چلے جائیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس متعدد مرتبہ وزیر اعظم عمران خان اور بِل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے ارب پتی بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جس کو قبول کرتے ہوئے بل گیٹس پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close