لتا منگیشکر کے بعد ممبئی فلم نگری کو ایک اور بڑا صدمہ، عالمی شہرت یافتہ گلوکار چل بسے

ممبئی (پی این آئی) لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد ممبئی فلم نگری کو ایک اور بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار و کمپوزر بپی لہری ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ سینے کی انفیکشن کے باعث ایک ماہ تک ہسپتال میں داخل رہنے والے بپی لہری کو پیر کے روز طبیعت بہتر ہونے پر یسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا لیکن منگل کو ان کی طبیعت بگڑنے پر اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کی موجودگی میں انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

گلوکار بپی لہری کو بالی ووڈ کا راک اسٹار کہاجاتا تھا، ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بپی لہری سینے میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال میں داخل تھے۔کریٹی کیئر ہسپتال میں بپی لہری کے معالج ڈاکٹردیپک نے بپی لہری کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ جب بپی لہری کو اسپتال لایا گیا تو ان کا بلڈ پریشر کم تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق ہسپتال لانے پر بپی لہری کی طبعیت بحال کرنےکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close