کالا باغ ڈیم، صوبہ سندھ نے واضح مؤقف پیش کر دیا

کراچی (پی این آئی) ملک میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جہاں ایک طرف سنجیدہ کوششیں جاری ہیں وہاں دوسری جانب سندھ کے ماحولیات و جامعات کے وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر بھی وفاق سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ سندھ، کے پی اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیاں کالا باغ ڈیم کو مسترد کر چکی ہیں۔ اسماعیل راہو نے پانی کی چاروں صوبوں میں تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جان بوجھ کے چھوٹے صوبوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں،

پہلے ہی نیازی سرکار سندھ کے پانی پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب حکومت گریٹر تھل کینال 2 منصوبہ تعمیر کر رہی ہے جو آبی معاہدےکی خلاف ورزی ہےاور یہ بحران جن صوبوں کو شدید متاثر کریگا سندھ ان میں سر فہرست ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ کے ساحلی اضلاع بدین، سجاول اور ٹھٹھہ شدید متاثر ہو رہے ہیں، یہ نئے منصوبے سندھ کی تباہی کا سبب بنیں گے، پنجاب اور وفاقی حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close