مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید کا برمنگھم میں خطاب

برمنگھم ( پی این آئی) مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہے۔ پاکستان کا دفاع پاک فوج کے ہاتھ میں ہے اور پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ چوہدری قاسم مجید نےبرمنگھم میں چوہدری خوشنود کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےان خیالات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوھدری قاسم مجید کے اعزاز میں حلقہ نمبر دو کی غیور عوام نے ریجنٹ پاک میرج ھال برمنگھم میں منعقد کیا جس کی صدارت کاروباری شخصیت میاں مقبول احمد خان نے کی۔

مقررین چوھدری منظور حسین بلال روپیال شہید ندیم روپیال کے صاحبزادے چوہدری قاسم ندیم روپیال کونسلر ظہور مالک چوھدری طاہر نقاش المعروف ٹائیگر سابق مشیر حکومت راجہ نیاز خان سابق لارڈ میئر رادرھم شوکت علی سابق کونسلر چوھدری شوکت بدال ڈپٹی لارڈ میئر رادرھم تجمل حسین حاجی عبدالغفور سابق مشیر حکومت راجہ فضل الرحمن سابق لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ صدر پی وائی او چوھدری آفتاب حسین صدر پی پی پی برمینگھم راجہ قیوم خان چوہدری طارق ب محبوب حسین چوھدری شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close