آزاد کشمیر کی سیاست کے اہم کردار فاروق سکندر اورسردار نعیم خان آ ج دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرینگے

راولاکوٹ (آئی این پی)سابق وزیر اعظم اور سابق صدر آزادکشمیر مسلم کانفرنس کے سابق سپریم ہیڈسردار سکندر حیات مرحوم کے فرزند اور سابق وزیر فاروق سکندر اور ان کے چچاسابق وزیر نعیم خان آ ج اسلام آ باد میں ایک تقریب میں دوبارہ ن لیگ میں شامل ہوں گے۔ گزشتہ سال الیکشن سے کچھ عرصہ قبل دونوں چچا بھتیجا مسلم کانفرنس میں اپنے بزرگ سکندر حیات مرحوم کے ہمراہ شامل ہوئے تھے،

فاروق سکندر اس شمولیت پر راضی نہ تھے مگر سکندر حیات مرحوم کے احترام میں شامل ہوئے سکندر حیات کو مسلم کانفرنس میں سپریم ہیڈ بنا یا گیا جبکہ نعیم خان نکیال سے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے مگر پیپلز پارٹی کے دیرینہ حریف جاوید بڈھانوی سے شکست کھائی۔فاروق سکندر نے کوٹلی سٹی سے مدمقابل چودھری یاسین سے شکست کھائی، کچھ عرصہ بعد سکندر حیات کا انتقال ہو گیا۔ اب واپس ن لیگ میں شامل ہونے کا آج با ضابطہ اعلان کریں گے۔

فاروق سکندر نے گزشتہ دنوں ن لیگ کے لیڈر اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ان کے آ بائی حلقہ میں ایک میٹنگ کر کے شمولیت کو حتمی شکل دی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close