27فروری کو کیا بڑا ہونیوالا ہے؟ عمران خان کی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے کہا کہ پورے ملک میں عوام کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کال پر 27 فروری سے کراچی سے اسلام آباد عوامی لانگ مارچ نااہل نیازی حکومت کے زوال کا آغاز ہوگا۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے مہنگائی ،بے روز گاری ،بھوک اور غربت کا خاتمہ کرکے خوشحالی لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں 27فروری عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ،جاوید شیخ ،جانی میمن نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان اور عوام ہزاروں کی تعداد میں عوامی لانگ مارچ کا حصہ ہونگے انہوںنے کہاکہ اب نیازی کو اقتدار چھوڑنا ہوگا نا اہل لاڈلے کو مزید وقت دینا ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے کے مترادف ہوگا ،پی پی پی رہنمائوں نے کہاکہ اہلیان کراچی چیئر مین بلاول بھٹو کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوامی لانگ مارچ میں شرکت کرینگے انشا اللہ عوامی لانگ مارچ عمران نیازی کی ناہل حکومت کے خاتمہ کرکے واپس لوٹے گا رہنمائوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کریں اور چیئر مین بلاول بھٹو کا پیغام عوام تک پہنچائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close