پاک فوج نے دشمن پر چڑھائی کر دی، سرحد پار بڑی کارروائی ڈال دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ساؤتھ ایشیا میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سامری) سمیت پاکستانی اور افغان صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج کی سرحد پار کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے خلاف بڑی کارروائی جاری ہے۔پاکستانی صحافی حمزہ اظہر سلام نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان کے صوبے کنڑ میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر آرٹلری حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سامری کے مطابق پاک فوج نے کنڑ کے سرکانو اور نارے اضلاع میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر آرٹلری حملے کیے ہیں، اس وقت فریقین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان صحافی بلال سروری نے بھی ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔اس کے علاوہ بی بی سی سے وابستہ صحافی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور پاک فوج کے درمیان اس وقت شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات کچھ میزائل حملے بھی ہوئے تھے تاہم آج دوپہر کے وقت آرٹلری شیلنگ میں تیزی آئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لڑائی ایک سرحدی چیک پوسٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close