لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی شکست فاش دیدی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا کیونکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیسن رائے اور جیمز وینس کو پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا۔

کپتان سرفراز اور احسان علی نے وکٹ پر آکر کھیلنے کی کوشش کی تو 20 کے مجموعی سکور پر سرفراز احمد رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد احسان علی بھی 25 پر پویلین لوٹے۔ عمر اکمل اور افتخار احمد نے بیٹنگ لائن کو سنبھالنے دین کی کوشش کی تو 25 کے انفرادی اور 54 کے مجموعی سکور پر اکمل بھی آؤٹ ہوگئے، پھر افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کو آگے بڑھایا جبکہ حسان خان نے اس دوران اُنکا خوب ساتھ دیا، پھر حسان خان 17 رنز بنا کر 106 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسان خان تھے جو 17 کے انفرادی اور 106 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد افتخار احمد 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے شاندار بیٹنگ کر کے 52 رنز بنا کر 124 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، کوئٹہ نے مقرر ہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔142 رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تو 41 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق غلام مدثر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کامران غلام وکٹ پر آئے اور انہوں نے فخر زمان کا بھرپور ساتھ دیا۔ میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان اور جیمز فالکنر کی جگہ سہیل تنویر کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، جیمز وِنس، افتخار احمد، عمر اکمل، سہیل تنویر، حسان خان، نور احمد، نسیم شاہ، غلام مدثر پر مشمل ہے جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروکس، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close