آصف زرداری کی طبیعت پھر ناساز، ہسپتال منتقل

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی۔طبیعت ناساز ہونے کے بعد آصف علی زرداری کو نجی اسپتال لایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق اس سے قبل سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک

چیئرمین آصف علی زرداری اور امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔سراج الحق نے آصف علی زرداری کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔آصف زرداری کی 5 رکنی وفد کے ہمراہ آج شام 7 بجے سراج الحق سے ملاقات طے ہے جس میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close