وزیراعظم بننے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کو دلچسپ مشورہ دیدیاگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کیلئے اہم مشورہ دے دیا ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ فضل الرحمان اور شہباز شریف اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو نیند کی گولیاں کھالیں‘ زیادہ دیر تک سوئیں گے تو خواب میں وزیر اعظم بن جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی سنجیدہ کردار ادا نہیں کر سکتے کیوں کہ شدت پسندوں کی اہمیت صرف جلسے جلوسوں تک ہوتی ہے ، پاکستان کی سیاست میں فضل الرحمان کا کردار ہمیشہ محدود ہی رہے گا کیوں کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص اس طرح کی سیاسی قیادت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شدت پسند اور غیر سنجیدہ کردار ہیں ، اس لیے فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی فیصلہ کن حیثیت کے حامل نہیں ہوسکتے ، فضل الرحمان صرف سیاسی ملاقاتیں کرسکتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کیوں کہ شدت پسندوں کے ہاتھوں پاکستان کی سیاست نہیں دی جا سکتی۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ فیصلہ ہوا ہےکہ سلیکٹڈ حکمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔

پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close