موٹرسائیکل بھی متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو گئی، معروف کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ کر دیا

کراچی(پی این آئی) موٹرسائیکل ساز کمپنی ’یاماہا‘نے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتی میں ریکارڈ اضافہ کر دیاہے جس کے بعد کمپنی کی تمام موٹرسائیکلوں کی قیمت 2لاکھ روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 11ہزار سے 12ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جو ایک ہی بار میں کیا جانے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

کمپنی نے اپنے ماڈل ’وائی بی 125زیڈ‘ کی قیمت 11ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت 1لاکھ 90ہزار روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 1ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح وائی بی 125زیڈ ڈی ایکس کی قیمت ساڑھے 11ہزار روپے اضافے سے 2لاکھ 16ہزار روپے اور وائی بی آر 125کی قیمت 12ہزار روپے اضافے سے 2لاکھ 23ہزار روپے ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یاماہا سمیت دیگر موٹرسائیکل ساز کمپنیوں نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان سے اس کا سبب پوچھا جائے تو روپے کی قدر میں کمی اور خام مال کی مہنگائی کو جواز کے طور پر پیش کر دیتی ہیں۔ موٹرسائیکل ساز کمپنیوں کی اس من مانی پرحکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور کمپنیاں جب اور جتنا چاہتی ہیں اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کرتی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close