سی این جی اسٹیشنز کی ڈھائی ماہ کی طویل بندش کو ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(آن لائن)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی ڈھائی ماہ کی طویل بندش 14فروری کو ختم کردی جائیگی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پیر 14 فروری 2022 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے ان تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آر ایل این جی استعمال کرتے ہیں۔گیس کی فراہمی پیر، فروری 14، 2022 کو صبح آٹھ بجے سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل تھی۔اعلان شدہ شیڈول سے ایک روز قبل صرف ان سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے جو آر ایل این جی پر چل رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں