مندر کی زمین پر دکانیں تعمیر کرنے کا معاملہ، عدالت عالیہ نے تعمیر فوری روکنے کا حکم دے دیا

سکھر(آئی این پی)گمبٹ میں مندر کی زمین پر دکانیں تعمیر کرنے کا معاملہ،عدالت عالیہ نے تعمیر فوری روکنے کا حکم دے دیا،دی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو طلب کرلیا،سماعت 23 فروری تک ملتوی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے خیرپور ضلع کی تحصیل گمبٹ میں مندرکی زمین پر دکانیں تعمیر کرنے کے خلاف داخل ہندو پئنچائت گمبٹ کے سابق مکھی راجکمار کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی سماعت کے دوران پٹیشنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مندر کی زمین پر ہندو پئنچائت کے موجودہ مکھی وجے کمار 36 سے زائد دکانیں تعمیر کرارہیہیں جو غیر قانونی ہیں ان کی تعمیر بند کرائی جائے

جس پر عدالت عالیہ نے مندر کی زمین پر دکانوں کی تعمیر فوری روکنے کا حکم دے دیا اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اس سلسلے میں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا یے اور بعد ازاں سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں