لاہورکے مختلف علاقوں میں گیس کی مسلسل بندش، شہری پریشان

رائیونڈ(آئی این پی) صوبائی دارلحکومت کے مختلف میں گیس کی مسلسل بندش شہری پریشان،رائیونڈ،چوہنگ، کاہنہ، چونگی امر سدھو، چندائے کلاں،بھٹی کالونی کے گیس لوڈ شیڈنگ دوماہ سے فعال نہ ہونے پر مختلف علاقوں میں خواتین سمیت سڑکوں پر سراپا احتجاج، خواتین کا کہنا ہے کے پسماندہ طبقہ کے رہائشی محنت مزدوری کر کے گھر کاچولہا چلاتے ہیں گیس کی بندش سے مقرہ اوقات میں کھانہ یا ناشتہ تیار نہ ہونے سے عوام کرب کا شکار ہے،

حکومت اور محکمہ سوئی گیش صبح 6بجے سے 9بجے اور دوپہر 12بجے سے 2بجے اور شام 6بجے سے9بجے تک گیس سپلائی کو بحال کرنے اور مقرہ اوقات میں گیس کی بندش محنت کش طبقہ کے لیئے پریشانی کا سبب ہے، شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کا گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کی جائے،وفاقی حکومت نے موسم سرما کے آغاز پر گھریلوں صارفین کو نئے کنکشن دینے پر پابندی عائد کرنے کا جواز گیس کی قلت کی وجہ سے نوئمبر میں پابندی لگائی تھی، صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور نئے کنکشن کا حصول ممکن بنایا جائے، تین،چار سال سے منتظر صارفین کو دیمانڈ نوٹس اور کارائی مکمل ہونے پر بھی کئی کئی ہاہ لگ جاتے ہیں اس لیئے نئے کنکشن کی پابندی ختم کی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں