ڈالر کتنا سستا ہوا اور سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کم ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر 174 روپے 47 پیسے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے کم ہوکر 176 روپے 80 پیسے ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے پر برقرار رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے برقرار ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 1813 ڈالر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close