ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے ٹکٹ محض کتنی دیر میں فروخت ہو گئے؟ آئی سی سی بھی حیران

میلبورن (پی این آئی) توقع کے عین مطابق 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے گروپ مرحلے کے میچ کے ٹکٹ 5 گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی جی میں تقریباً 1 لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو اسے دنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیمز میں سے ایک بناتا ہے۔

ٹکٹس پیر کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق 6:00 بجے فروخت ہونا شروع ہوئے اور صبح 11:00 بجے تک آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ پاک بھارت مقابلے کے لیے عوام کے لیے مختص ٹکٹس ختم ہوگئے ہیں اور مزید لوگ ٹکٹ نہیں خرید سکیں گے۔ آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اطلاع دی ہے کہ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں بھارت اور پاکستان کے گروپ میچ کے لیے 60 ہزار سے زائد پری سیل ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close