مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے ساتھ اس طرح فیصلہ نہیں کر سکتی، رانا ثناءاللہ کے بیان نے سیاسی منظر پر سنسنی پھیلا دی

لاہور (پی این آئی) پیپلزپارٹی اور ن لیگی قیادت کے درمیان ہونے والے اعلی ترین سیاسی رابطے کے حوالے سے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے تبصرہ کر کے سنسنی پھیلا دی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان میٹنگ اہم تھی، میٹنگ سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ 5 فروری کو لاہور میں اپوزیشن کی دو بڑی اور اہم سیاسی جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ہوئی۔

حالیہ سیاسی منظر میں ہونے والی اس اہم ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ میٹنگ میں یقیناً لانگ مارچ سے متعلق بات ہوئی ہوگی۔ ن لیگی سینئر رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے ساتھ اس طرح فیصلہ نہیں کر سکتی، ہم پی ڈی ایم میں شامل ہیں، پی ڈی ایم میں ہی فیصلہ ہوگا۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ نا اہل ٹولے نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، میٹنگ میں اس سے متعلق بھی بات ہوئی ہو گی۔ رانا ثنااللہ نے ہر اہم سوال کے جواب میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں