عمران خان کرپٹ نہیں، مزید پانچ سال ملنے چاہئیں، معروف اداکارہ بول پڑیں

لاہور (پی این آئی) اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان بالکل کرپٹ نہیں لگتے اس لئے اگلے پانچ سال بھی انہیں ہی ملنے چاہئیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان اور رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری بالکل کرپٹ نہیں لگتے۔

ژالے سرحدی سے جب پوچھا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہییں تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہییں کیوں کہ ان کے بغیر کوئی دوسرا لیڈر نظر نہیں آتا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان اور ترکی کے ایک مشترکہ ڈرامے میں کام کرنے جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close