سندھ میں غیررجسٹرڈ کلینکس وہسپتالوں کے جعلی لائسنس کا انکشاف، عملے کی اسنادکی چانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی) سندھ میں غیررجسٹرڈ کلینکس وہسپتالوں کے جعلی لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس کے بعد ہیلتھ کیئرکمیشن نے طبی مراکز اور عملے کی اسنادکی چانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں غیر رجسٹرڈ کلینکس اور اسپتالوں کی جانب سے جعلی لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا، جس پر سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کی چھاپہ مارٹیموں نے متعددجعلی لائسنس اپنی تحویل میں لئے۔

ذرائع ایس ایچ سی کے کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس کی آڑمیں کئی برس سے اسپتال اورکلینکس چل رہے تھے۔سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے اب اصلی لائسنس جاری کرنے کے لئے کمرکس لی ہے، ذرائع نے کہا اصلی لائسنس سیکیورٹی پرنٹنگ پریس سے چھپوائے جائیں گے، لائسنس میں سیکیورٹی کوڈہوگاجس میں تبدیلی نہیں ہوسکے گی۔بعد ازاں سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے صوبے کے طبی مراکزاورعملیکی اسنادکی چانچ پڑتال کرنیکافیصلہ کرلیا، ہیلتھ کیئرکمیشن کی ٹیمیں اچانک اسپتالوں اورطبی مراکزکامعائنہ کریگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں