کراچی میں میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ کب سے ختم؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں گرد آلود ہواوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا دن میں موسم خشک اور رات میں ہلکا سرد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔کراچی میں میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ ختم ہوگیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شہر میں سردی کی شدت میں کمی ا?ئی، آج دن میں موسم خشک اور رات میں ہلکا سرد رہے گا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور دن میں درجہ حرارت اٹھائیس سے انتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1ڈگری، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2ڈگری اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادرمیں کم سے کم درجہ حرارت17ڈگری، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت9ڈگری، نوکنڈی میں کم سیکم درجہ حرارت منفی4ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close