پاکستان کے بڑے فاسٹ باؤلر کا ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا، کھیل سے معطل

سڈنی (پی این آئی) پاکستان کے نوجوان لیکن اہم کرکٹر کو باؤلنگ ایکشن پر آسٹریلیا میں اعتراض کا سامنا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ سپورٹس سے متعلق خبریں دینے والے مستند اداروں کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ ایکشن کی درستگی تک بولنگ کیلئے معطل رہیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کے ایک سے زائد گیندوں پر ٹیسٹ میں اعتراض سامنے آیا ہے، ان کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اس وقت رپورٹ ہوا تھا جب وہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین اپنا بولنگ ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ دیں گے اور ٹیسٹ کلیئر ہونے پر دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بولنگ ایکشن کی درستگی کے لئے پی سی بی نوجوان فاسٹ بولرکی معاونت کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close