کرپشن کے الزام میں 9 پولیس افسران اور اہلکار معطل کرکے لائن حاضر کردیئے گئے

چارسدہ (آئی این پی)ڈی پی او چارسدہ نے کرپشن کے الزام میں 9 پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔معطل ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کا تعلق سرکل تنگی سے ہے۔ جمعرات کو ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے عوامی شکایات پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے تحصیل تنگی سرکل میں تعینات 9 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

معطل ہونے والے اہلکاروں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمرحیات خان انچارج چوکی گنڈھیری۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر راحیل خان۔آئی او تنگی۔ایل ایچ سی حاضرمحمدمددمحررپولیس سٹیشن تنگی۔ہیڈ کانسٹیبل ربنواز۔ایل ایچ سی تحمید خان محرر چوکی گنڈھیری۔کانسٹیبل عمران تھانہ تنگی۔کانسٹیبل اسد تھانہ مندنی۔کانسٹیبل شاہ زمان محرر انوسٹی گیشن تنگی اور کانسٹیبل یاسر گنر ایس ایچ او تنگی شامل ہے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا۔پولس میں کرپشن اور غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

جہاں پر کوئی آفیسر یا پولیس اہلکار غفلت کا مظاہر ہ کریگا ان کیخلاف بروقت کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close