پنجگور اور نوشکی حملہ، ملک بھرمیں حملوں کا ہائی الرٹ جاری، سیکیورٹی سخت کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزارت داخلہ نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملے کے بعد ملک بھر کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا۔وزارت داخلہ نے ایک بار پھر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا، جس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے دہشت گرد حملہ کامیابی سے ناکام بنایا اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزارتِ داخلہ نے دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل سسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کلیئرنس آپریشن کیا، جس میں 13 دہشت گردہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 3 زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں