پی ایس ایل سیزن 7: مزید کتنے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے؟ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی (پی این آئی)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں شرکت کیلئے انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں جو جلد ہی اپنی اپنی ٹیموں کی طرف سے کھیل کا میدان سجائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے پاکستان پہنچنے والے چھ کھلاڑیوں میں سے جیمز وینس آج پریکٹس سیشن میں شامل ہونے جارہاہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور کراچی کنگز کے کرس جارڈن بھی پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔بتایا جارہاہے کہ کراچی کنگز کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عامر بھی فٹ ہو گئے ہیں اور وہ جلد ہی بابر اعظم کی ٹیم میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close