”حیدر علی نے مجھ سے 6مہینے پہلے زبردستی نکاح کیا” پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی جویریہ ظفر کا شوہر کیخلاف مقدمہ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)حکمران جماعت پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی جویریہ ظفر نے شوہر حیدر علی بلوچ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا جس کی ایف آئی آر کی کاپی بھی منظر عام پر آ گئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جویریہ ظفر نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیاہے کہ میں جویریہ ظفر دختر ظفر اقبال سکنہ بلاک H نمبر 405 پارلیمنٹ لاجز کی رہائشی ہوں اور حیدر علی ولد مطلوب حیدر بلوچ سے عرصہ 6 ماہ سے نکاح میں ہوں، امروز ایک معمولی سی بات پر

لڑائی جھگڑا شروع کردیا میں نےکہا کہ میں خلع کے لیے کورٹ جائوں گی جس پر حیدر علی نے مجھے اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور الماری سے پسٹل نکال کر میرے سر پر تان لیا اور کہا کہ میں آج تمہیں مار دوں گا جس پر میں نے بڑی مشکل سے جان بچائی اور فائر دیوار پر لگ گیا۔میں نے بڑی مشکل سے جان بچا کر پولیس کو کال کی۔ مذکورہ نے ماضی میں میرے ساتھ زبردستی نکاح کیا آپ سے درخواست ہے کہ حیدر علی کے خلاف مجھ پر

تشدد، گالی کلوچ، اسلحہ آتشیں کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے۔ میرے گھر والوں اور مجھے بھی جانی نقصان یا مالی نقصان ہوا تو حیدر علی ذمہ دار ہوگا۔یاد رہے جویریہ ظفر کے شوہر حیدر علی بھی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close