مولانا فضل الرحمان نے حکمرانوں کا انجام اشرف غنی جیسا ہونے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ناجائز ہی نہیں، انتہائی نالائق ہے، حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہوگا،جب ہم میدان میں اتریں گے تو حکمران بھاگ جائیں گے۔جنگ کی رپورٹ کے مطابق علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کس طرح پاس ہوا ہم جانتے ہیں،آج ہم حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ،عام آدمی کے پاس بل ادا کرنے کے

پیسے نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے مقابلہ نہیں، عالمی استعمار کا مقابلہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا تھا ہماری حکومت آئے گی ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،74 سال میں ہماری نوکریوں کی تعداد 1 کروڑ تک نہیں پہنچی ہے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ یہ قوم کے نمائندے نہیں اس لیے دنیا ان سے تعاون نہیں کر رہی،ہم باطل حکومت سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، بتایا جائے پہلے قومی سلامتی پالیسی کیوں نہیں بنائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close