خان صاحب، ان نکمے وزیروں کو فارغ کریں، وزیراعظم عمران خان کو کس نے مشورہ دیدیا؟ اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی )خان صاحب، ان نکمے وزیروں کو فارغ کریں، وزیراعظم عمران خان کو کس نے مشورہ دیدیا؟ اہم خبر آگئی۔۔ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے وزیراعظم کو ہر ہفتے اپنے وزرا کا احتساب کرنے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 64 سالہ جاوید میانداد نے کہا کہ وزیراعظم ہر ہفتے اپنے وزرا کا احتساب کریں اور کام نہ کرنے والے وزرا کی کلاس لیں ۔ لیجنڈ کرکٹر نے وزیراعظم کو یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر وزرا کارکردگی نہیں دکھا رہے تو انہیں فارغ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکومت چلانے کے امور پر توجہ دیں، دوسرے معاملات میں نہ پڑیں۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ عمران خان میری مدد نہیں کررہے ،عمران خان صرف عہدے کیلئے ہر چیز چاہ رہے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close