کراچی میں آسمان سے ٹوٹا ہوا تارا گرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ماہرین نے کیا کہا؟

کراچی(پی این آئی)کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شہاب ثاقب گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔گزشتہ شام 7 بجکر 15 منٹ پرشہاب ثاقب گرتے ہوئے نظر آیا اور کراچی کے علاقے ملیر میں واقع گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے شہاب ثاقب گرنے کا منظر قید کرلیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ اس کے علاوہ زمین کی جانب آتے ہوئے جلتے شہاب ثاقب کی دیگر ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب میں مختلف گیسز اور کیمیکلز ہوتے ہیں، شہاب ثاقب آکسیجن اور کشش ثقل کے باعث جل جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھاکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں شہاب ثاقب نظر آتے ہیں۔

close