کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

کوئٹہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی منظم اور فعال جماعت ہے، آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کارکن تیاریاں شروع کریں پارٹی میں بنیادی یونٹس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آئے روز جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی شمولیت فعال منظم اور مضبوط ہونے کی دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین نے مشرقی بائی پاس کلی توخئی آباد میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی حاجی کوکو حاجی قبائلی حاجی اللہ داد خروٹی اور بسم اللہ ترین ہمراہ حاجی ولی محمددرمحمدعبیداللہ کے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی آج بھی پشتون قوم کی نمائندہ جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور آمروں کا ہر دور میں ڈٹ کر مقابلہ کیا عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون قوم کی بقاترقی اور خوشحالی کیلئے جیل و قید کی صعوبتیں اور بڑ ی قربانیاں دی ہیں اپنے آکابرین کے نقش قدم پر چل کر ان کے آرمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں بنیادی یونٹس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کارکنان اور عہدیداران آنیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں اور عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close