ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، 2خواتین گرفتار،860کلو منشیات برآمد

پشاور(آ ئی این پی)سیکریٹری ایکسائز سید حیدر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا ر محمود اسلم وزیرکی ہدایت پرجاری انسداد منشیات مہم میں قریب احمد سرکل آفیسر تھانہ ایکسائز ملاکنڈ ریجن کی زیر نگرانی ایکسائز انٹیلی جنس بیورو سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے زریعے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

شموزئی پل واقع ڈپو لنڈرکے قریب مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران 860 گرام ہیروئن برآمد کر کے دونوں لیڈی سمگلرز مسماہ عارفہ زوجہ عبداللہ اور مسماتہ ثناء زوجہ الطاف حسین مرحوم ساکنان ٹوکر ملتانی چونگی حاجوری چوک لاہور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاع کے مطابق ہیروئن تعلیمی اداروں میں ترسیل کی جانی تھی۔ دوسری کاروائی سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن وحید خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان عاکف نواز نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر رنگ روڈ بطرف طورونزد چلڈرن پارک مردان روڈ پر گاڑی نمبری LHP 8059 کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی کی پیٹرول ٹینکی سے 3600 گرام چرس برآمد کی ہے۔ دو ملزمان فضل امین ولد خیال زمین اور شاد خان ولد حیات خان ساکنان لنڈی کوتل کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں کاروائیوں میں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ اس حوالے سے سیکریٹری ایکسائز سید حیدر اقبال، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائزمحمود اسلم وزیر اور صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی کاروائی کو سراہا اور شاباشی دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close