پی ٹی آئی رہنما دن دیہاڑےقتل، فائرنگ کے بعد کار گہری کھائی میں جا گری، پولیس نے قتل کی وجہ بتا دی

باجوڑ (آ ئی این پی) باجوڑ، عوامی نیشنل پارٹی کا سابقہ تحصیل صدر ملک شاہ خالد اور پی ٹی آئی کے کونسلر ملک سمیع اللہ دن دیہارٹے قتل۔جمعہ کے دن دوپہر 12:30بجے ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ یوسف آباد میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل سلارزئی کے سابقہ صدر ملک شاہ خالد(عمر39سال) اور اس کے کزن ملک سمیع اللہ(عمر40سال) کو قتل کردیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کے بعد ویڈز کار گہری کھائی میں جا گری۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا۔

باجوڑ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔یادرہے کہ کچھ مہینے قبل بھی ملک شاہ خالدپر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ان کا والد ملک عبدالغنی جاں بحق جبکہ ملک شاہ خالد زخمی ہوگئے تھے۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی باجوڑنے ملک شاہ خالداور اس کے کزن کے قتل کی مذمت کی۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کے سیکرٹری اطلاعات حاجی نور خان درانی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ پارٹی کے سابقہ تحصیل صدر شاہ خالد اور اسکے کزن سمیع اللہ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی مصیبت کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کیساتھ ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کے تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کیاجائے۔ دوسرے جانب با جوڑ کے مختلف مکاتب فکرکے لوگوں نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود اور زکواۃ وعشر انورزیب خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی شیر بہادر، سابق ایم این اے شہاب الدین خان اوردیگر سیاسی رہنماوں نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close