آئندہ انتخابات میں وزیراعلی سندھ پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینیر نائب صدر سردار امیر بخش بھٹو نے پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے مجھے مرکزی سینیر نائب صدر مقرر کر کے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ میں ان کی امیدوں پر پورا اتر کہ پی-ٹی-آئی کو منظم فعال اور مظبوط کر کہ اپنا اہم کردار ادا کرونگا انہوں نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا اہم ترین اثاثہ ہیں جن کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں

کارکنان سے رابطہ کر کے کراچی سمیت پورے سندھ کا تفصیلی دورے کر کے ورکروں کی حوصلہ افضائی کر کے پارٹی کو منظم کیا جائے گا اور امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ کارکنان آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو شخصت دینے کیلئے گھر گھر وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچائیں صرف بلدیادی انتخابات میں ہی نہیں بلکہ آئندہ سندھ میں بھی انشاء اللہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close