سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کب ہو گی؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور مشیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے اعلان کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

منظور وسان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق بھی پیش گوئی کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کے جانےکے بعد محمودقریشی اور فواد چوہدی پارٹی سےالگ ہو جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ دونوں واپس پیپلز پارٹی میں آجائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں نہیں ہوں گے بلکہ کوئی اور ہوگا، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نہیں ہوتا تو آہستہ آہستہ لوگ چھوڑ جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا اہم ثابت ہوگا، حکومت کے آخری دنوں میں پتا نہیں چلتا کہ کیا ہو رہا ہے، عمران خان کو موبائل پر پتا چلتا ہے کنٹرول میرا ہے مگرکنٹرول کسی اور کا ہو سکتا ہے۔منظور وسان نے صدارتی نظام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں ہیں لیکن کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، کوئی صوبہ نہیں چاہے گا کہ صدارتی نظام نافذ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close