تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے راستہ نکال لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 148 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 145 روپے اور مٹی کا تیل 117 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت تواتر سے بڑھائی جارہی ہے اور اس میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، نہ ہی حکومت کوئی اقدام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جاپان کی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا راستہ نکال لیا ہے۔ اس حوالے سے جاپان کے وزیر صنعت کویچی ہاگیوڈا نے کہا ہے کہ حکومت پہلی بار اپنے تیل کی صنعت کے سبسڈی پروگرام کو نافذ کرے گی،

جس کا مقصد تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اس ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنا ہے۔ ہاگیوڈا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی اوسط ریگولر پیٹرول کی خوردہ قیمت پیر تک 170.2 ین فی لیٹر تھی، جو 13 سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور نومبر میں متعارف کرائی گئی سبسڈی اسکیم کو شروع کرنے کے لیے درکار 170 ین کی حد سے اوپر ہے۔

پروگرام کے تحت، تیل کے 29 تقسیم کاروں اور درآمد کنندگان کو جمعرات سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے 3.4 ین فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی، جس کا مقصد انہیں پیٹرول، ڈیزل آئل، مٹی کے تیل اور ایندھن کے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ روکنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close