کراچی(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ سابق میونسپل کمشنر کورنگی کے گھر سے نقدی اور سیکڑوں تولے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے، مسرور میمن کیخلاف اب اثاثوں کی تحقیقات بھی ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کی گرفتاری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، ذرائع نے بتایا مسرور میمن کے گھر سے نقدی اور سیکڑوں تولے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے جبکہ کنگن، جھمکے اور قیمتی گھڑیاں بھی ملیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مسرورمیمن جون 2014سے ستمبر2015تک میونسپل کمشنررہے،
انھوں نے پیٹرولیم کمپنی کے نام پر1کروڑ 98 لاکھ کے جعلی بلزپر دستخط کئے، مسرور میمن کا شریک ملزم شفقت پہلے ہی نیب کیساتھ پلی بارگین کرچکا۔دستاویز کے مطابق منی لانڈرنگ رقوم عمیر ایسوسی ایٹس ودیگر جعلی اکاؤنٹس میں جاتی تھی، کرپشن رقم سے ہی کنٹونمٹ کراچی میں بینامی کمپنی کینام پرگھر خریداگیا۔مسرور میمن، آکاش اور دھرم ویر کا کراچی سے راہداری ریمانڈ لے لیا گیا، تینوں ملزمان کو آج شام کراچی سے منتقل کئے جانے کا امکان ہے،جس کے بعد مسرور میمن،شریک ملزمان کا کل احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔
مسرور میمن اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں مطلوب تھے، نیب ذرائع نے کہا ہے کہ مسرور میمن کیخلاف اب اثاثوں کی تحقیقات بھی ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں