ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی زیرصدارت ڈیکلریشن کمیٹی کا اجلاس،ہفت روزہ، میڈیکل جرنل، پرنٹنگ پریس کے ڈیکلریشن اجراء کی منظوری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈائریکٹر جنرل اطلاعات /چیئرمین ڈیکلریشن کمیٹی راجہ اظہر اقبال کی زیر صدارت مرکزی ڈیکلریشن کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایک ہفت روزہ،ایک ششماہی میڈیکل جرنل اور دو پرنٹنگ پریس کو ڈیکلریشن کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، ممبران ڈیکلریشن کمیٹی الطاف حمید راؤ، قراۃ العین شبیر اور راجہ سہیل خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہفت روزہ اسلام آباد ٹو ڈے میرپور،ششماہی محی الدین میڈیکل جرنل میرپور، سیف پرنٹنگ پریس میرپور اور رشید پرنٹنگ پریس میرپور کو ڈیکلریشن کے اجراء کے لیے کوائف پیش کیے گئے۔ ڈیکلریشن کمیٹی نے غور وخوص کے بعدپیش کردہ کوائف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیکلریشن کے اجراءکی منظوری دیدی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close