ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک ہی دن میں قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی(پی این آئی)ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک ہی دن میں قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟۔۔۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے اضافے سے ایک بار پھر 180 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدی شعبے کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 180 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 26 پیسے کے اضافے سے 176.49روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70پیسے کے اضافے سے 180روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close